آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری

Share

آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا، اسمبلی ارکان 12 اکتوبر کو ووٹ کاسٹ کریں گے، 4 منتخب اراکین کی مدت 19 ستمبر کو مکمل ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم اکتوبر کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ 2 اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔کاغذات مسترد ہونے یا اعتراضات کے خلاف 5 اکتوبر کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جن پر 6 اکتوبر کو سماعت اور فیصلے ہوں گے۔ امیدوار 7 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یورپی کونسل اور صدر یورپی کمیشن سے ملاقات

Share وزیراعظم شہباز شریف نے صدر یورپی کونسل انتونیو لوئس سانتوس دا کوستا اور صدر …