آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے قافلے آئیں گے۔حافظ نعیم احمد کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر مافیا، آٹا مافیا، آئی پی پی مافیا اور بینکوں کا مافیا ملا ہوا ہے۔علاوہ ازیں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سُپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے جاری جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا گیا

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …