ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آج ہونے والا اجلاس ملتوی

Share

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر بات چیت کے لیے خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان عمان میں آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اجلاس تہران اور مسقط کے مشترکہ فیصلے کے تحت خطے کے بعض ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کریں تو انہیں اعتراض نہیں، یہ خلیجی ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی، ممکن ہے ایران جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے۔

Check Also

ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں: ایرانی صدر

Share ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ …