ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں: ایرانی صدر

Share

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے، حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر خطے میں امن اور سلامتی قائم کرنی چاہیے۔کل مسقط میں آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کے بارے میں ایرانی صدر نے کہا کہ اجلاس میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے، جنگ نہیں اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں۔مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک چاہتے ہیں علاقے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے

Check Also

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

Share ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو سات شرائط پیش کردیں۔ایران نے …