رینٹ ٹربیونل کا یکطرفہ فیصلہ کالعدم قرار،فریقِ مخالف کو پورا موقع دینا لازم ہوگا

Share

لاہور ہائیکورٹ نے یکطرفہ کرایہ داری ٹرائل سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے رینٹ ٹربیونل کا یکطرفہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے 14 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،عدالت نے قرار دیا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے،تاہم غیرضروری جلد بازی بھی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔فیصلے کےمطابق رینٹ کیس میں یکطرفہ کارروائی سےقبل مخالف فریق کوقانون کے تحت 10 روز کا وقت دینا لازمی ہے،جبکہ اس مدت کے دوران فریق پیروی کی درخواست بھی دائر کرسکتا ہے۔عدالت نےقراردیا کہ اگریکطرفہ کارروائی قانونی تقاضوں کےمطابق نہ کی جائے تو اس کی بنیاد پر جاری کیا گیا فیصلہ بھی برقرار نہیں رہ سکتا۔لاہورہائیکورٹ نےدونوں ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قراردیتےہوئےکیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا اور چار ماہ میں میرٹ پرفیصلہ کرنےکی ہدایت کر دی،عدالت نے غیرضروری التوا کی درخواستیں منظور نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Check Also

پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی

Share حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے …