کوٹلی میں پولنگ اسٹیشن نہ پہنچنے پر 2 پریذائیڈنگ افسران کو گرفتار کرلیا گیا

Share

کوٹلی میں الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پہنچنے کے بجائے نجی رہائش گاہ جانے والے دو پریذائیڈنگ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن کےترجمان کےمطابق دونوں پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن جانے کے بجائے اپنی نجی رہائش گاہوں پر چلے گئے تھے،جس پر ریٹرننگ افسر نے پولنگ بیگزفوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیے۔ترجمان کےمطابق دونوں پریذائیڈنگ افسران کومعطل کرکےگرفتارکرلیاگیا،جبکہ انکی جگہ نئے پریذائیڈنگ افسران تعینات کرکے پولنگ اسٹیشنز پر بھیج دیے گئے ہیں، گرفتار پریذائیڈنگ افسران کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔دوسری جانب حساس پولنگ اسٹیشنز پرصبح سویرے اعلی پولیس افسران دورہ کرنے پہنچے،میرپور میں ایس ایس پی خرم اقبال نےبدنظمی کی کوشش کرنے والوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

Check Also

سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Share سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کی نماز جنازہ جامع مسجد منصورہ لاہور میں ادا …