صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کر لیا

Share

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کی شام 5 بجے طلب کر لیا۔علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال 60 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں، جن کی جون کے پہلے ہفتے کے اوائل میں وطن واپسی متوقع ہےاس صورتِ حال کے باعث حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بلانے کے لیے تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے ابتدائی طور پر یکم جون کو دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے الگ الگ اجلاس بلانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم اب انہیں 5 جون کو طلب کیا جا رہا ہے۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کو امن کوششوں پر خراجِ تحسین

Share وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے …