پی ایس ایل 8، پلیئرز ڈرافٹ تقریب 15دسمبر کو کراچی میں ہوگی

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہو گی، ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنچائزرز کی رضا مندی سے کیا گیا ہے۔عثمان واہلہ نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستابی کے بعد پی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ ہونے والا ہے پی ایس ایل 8 کے میچز 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar