شاہ چارلس سے بات ہوتی تو کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کا کہتا، میئر نیویارک

Share

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر انھیں شاہ چارلس سے بات چیت کا موقع ملتا تو وہ ان سے کہتے کہ کوہِ نور ہیرا واپس کر دیں۔ شاہ چارلس کی بعد میں میئر ممدانی سے گفتگو بھی ہوئی لیکن اس گفتگو میں کیا بات ہوئی؟ اس پر برطانوی شاہی محل نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ ممدانی کے دفتر نے بھی نہیں بتایا کہ ممدانی کی شاہ چارلس سے کیا بات ہوئی۔ اس سے پہلے بھارت کئی بار برطانیہ سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ کوہ نور ہیرا بھارت کو دے دے۔ یہ ہیرا مسلمان بادشاہوں کی ملکیت میں رہا جس کے بعد آخر میں یہ پنجاب کے حکمراں رنجیت سنگھ کے تسلط میں رہا۔ 1849 میں پنجاب پر قبضے کے بعد انگریز گورنر جنرل نے سن 1850 میں کوہ نور ہیرا ملکہ وکٹوریہ کو تحفے میں دے دیا، تب سے یہ ہیرا برطانوی شاہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …