ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ شوٹر کی تصویر شیئر کردی

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ شوٹر کی تصویر شیئر کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر وائٹ ہاؤس میں کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ کرنے والے شخص کی تصویر شیئر کی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شخص کے طور پر کی گئی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشتبہ شخص نے 15 گز دور سے حملے کی کوشش کی، خیال ہے ہدف میں ہی تھا، میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں۔ہفتے کی رات کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر اور دیگر محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، مشتبہ شخص نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز لمحہ تھا، ٹرے گرنے کی زوردار آوازیں سنیں، میں دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کیا ہوا، میلانیا نےفوراً کہا بری آواز ہے

Check Also

وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا

Share امریکی وائٹ ہاوس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب میں …