امریکا میں مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت بحال

Share

امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکا میں مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت بحال کردی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے خطرناک مجرموں کو سزائے موت دی جاسکے گی۔محکمۂ انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سزائے موت کے مقدمات کو تیز کرنے کے لیے اندرونی طور پر عمل کو درست کیا جارہا ہے۔قبل ازیں گزشتہ جنوری میں اپنا عہدہ دوبارہ سنبھالنے کے فوراً بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں موت کی سزاؤں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ موت کی سزاؤں کے لیے مہلک انجیکشن کی وافر فراہمی کی جائے۔

Check Also

بھارتی وزیر دفاع آبدوز کے اندر جاتے ہوئے گر گئے

Share جرمنی میں 3 روزہ دورے کیلئے پہنچنے والے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ …