بھارتی جنگی طیارے تیجس کو ایک اورحادثہ

Share

مقامی طور پر تیار کیے جانے والے بھارتی جنگی طیارے تیجس کو ایک اور حادثہ پیش آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے تیجس کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں پائلٹ شدید زخمی ہونے سے بچ گیا، لیکن جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ اب تک بھارتی ایئر فورس کو فراہم کیے گئے 32 طیاروں میں سے ایک تھا، یہ تیجس کا تیسرا حادثہ ہے۔پہلا حادثہ جیسلمیر میں مارچ 2024ء میں ہوا تھا جبکہ دوسرا دبئی ایئر شو میں ہوا۔انڈین ایئر فورس نے تیجس کے 180 ایڈوانس ورژن طیاروں کا آرڈر کیا ہوا ہے

Check Also

ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور ہلاک

Share امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش …