رحمتوں، برکتوں، مغفرت کی مقدس رات، شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی

Share

ملک بھر میں مقدس رات شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔مساجد میں چراغاں، محافل اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا، تلاوت کلام پاک اور نوافل کی ادائیگی کی گئی، صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا شب برات ہمیں امید، اصلاح اور باہمی اتحاد کا پیغام دیتی ہے، معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کو فروغ دیں۔وزیراعظم نے کہا قوم سے اپیل کرتا ہوں وہ اس مبارک شب انفرادی تزکیہ کے ساتھ بحیثیت قوم بھی اپنے فرائض کا تزکیہ کریں، ملکی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …