لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان

Share

پنجاب حکومت نے بسنت کے سلسلہ میں 6،7اور8فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت کا لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بسنت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ لاہور میں تین روز کیلئے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ تیس دسمبر سے ڈوراور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …