اداکارہ سجل علی کی جھانوی کپور کو گلےلگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Share

پاکستانی اداکارہ سجل علی اور لیجنڈ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔دبئی میں فلم فئیر مڈل ایسٹ ایوارڈز کی ایک تقریب کے دوران پاکستان اور بھارت کے شوبز ستاروں نے شرکت کی، تقریب کے دوران سجل علی کو جھانوی کپور گلے لگاتے دیکھا سکتا ہے۔ایونٹ میں سجل علی کے علاوہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ نے بھی شرکت کی تھی۔یاد رہے کہ فلم موم کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ سجل علی کے بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے جس کا انہوں نے کئی بار اظہار بھی کیا تھا۔قبل ازیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اْن کے ساتھ تعلق میں اپنائیت تھی اور اس وقت بننے والا رشتہ بے حد خاص تھا، ہمارے لیے پروفیشنل لائف کا نہیں بلکہ ذاتی زندگی کا محبت بھرا تعلق قائم ہوا

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *