اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے منگنی کا اعلان کردیا

Share

اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی، جس کے بعد شوبز حلقوں اور فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

حنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور ملک کے کئی بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا، بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔

اداکارہ کی منگنی معروف کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر المعروف تیموری سے ہوئی ہے، یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت بن گئی، کیونکہ اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو عموماً نجی رکھا۔

حنا آفریدی کی جانب سے زندگی کے اس نئے مرحلے میں داخل ہونے پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Check Also

سارہ عمیر کی نئی ریل، کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر بحث

Share پاکستانی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور …