
ایک اوورسیز پاکستانی عمران ملک، جنہیں مبینہ طور پر ان کے اپنے خاندان نے جائیداد پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے اپریل 2024 میں نادرا ریکارڈ میں مردہ ظاہر کر دیا تھا، چار سال بعد بیرونِ ملک سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔پاکستان آمد پر انہیں معلوم ہوا کہ ان کا قومی شناختی کارڈ (CNIC) بلاک ہے اور سرکاری ریکارڈ میں انہیں فوت شدہ قرار دیا جا چکا ہے۔عمران ملک نے انصاف کے حصول کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ کے خلاف فوجداری مقدمہ (FIR) بھی درج کر لیا گیا ہے۔عدالت نے نادرا اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کر لیا ہے تاکہ عمران ملک کی قانونی شناخت بحال کی جا سکے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved