انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

Share

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیاانڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ایئر پورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا تھا۔

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …