ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری بارے کوئی معلومات نہیں، رافیل گراسی

Share

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں۔اپنے ایک بیان میں عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا کہ ہم نے ایران کے جوہری پلانٹ کا معائنہ کیا تاہم اس دوران ہمیں وہاں کوئی پیشرفت نظر نہیں آئی۔سربراہ آئی اے ای اے کا مزید کہنا تھا کہ جس جوہری پلانٹ پر بمباری ہوئی وہاں بھی کوئی سرگرمی نظر نہیں آئی، ایران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر کاربند رہے گا۔

Check Also

شمالی کوریا: کم جونگ اُن پھر حکمراں جماعت کے سربراہ مقرر

Share کم جونگ اُن دوبارہ حکمراں جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے …