افغان طالبان کی جانب سے دہشتگردوں کی سرپرستی قبول نہیں: پاکستان

Share

استبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ذہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے،اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …