اسرائیل نے جنگ بندی توڑتے ہوئے پھر غزہ پر بم برسا دئیے، 35 فلسطینی شہید

Share

اسرائیل نے اپنے زندہ اور مردہ یرغمالیوں کی حوالگی کے بعد ایک بار پھر غزہ پر بم برسانا شروع کردیے ہیں۔امن معاہدے کے چند ہی روز بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کر دیے ہیںاسرائیل نے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی، تازہ حملوں میں مزید 10 فلسطینیوں کی شہادت ہوچکی ہے۔صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 تک پہنچ چکی ہے جبکہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ جنوبی غزہ میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں جبکہ حماس نے اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام یکسر مسترد کردیا

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …