قائداعظم کا یوم وفات آج عقیدت واحترام سے آج منایا جارہا ہے

Share

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوگی۔بانی پاکستان کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

Check Also

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں …