پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے کا امکان

Share

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے آئندہ 15 روز کے لئے اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 6 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 27 پیسے بڑھنے کی توقع ہے۔پٹرول کی قیمت میں ڈھائی فیصد اضافے کے بعد نئی قیمت 273.39 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ نئی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 47 پیسے سستا کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …