الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری

Share

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کر لی گئی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کو اضافی نشست مل گئی، کے پی اسمبلی میں ن لیگ9،جے یوآئی 9،پی پی 5،پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک ایک اضافی نشست ملی۔فیصلہ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ن لیگ کو خیبر پختوانخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی، 26مخصوص خواتین کی نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے مابین ٹاس ہوگا۔واضح رہے فیصلہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …