اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگ

Share

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھالاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد آپریشنل پابندیوں کے دوران لاہور اور کراچی کی فضائی حدود 48 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی تھی

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …