
بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و قتل کے 4 ملزمان پولیس نے گرفتار کرلیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 2 بچی کے ماموں اور 2 قریبی رشتے دار ہیں. 6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی تھی۔پولیس اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے