بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

Share

سپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی، یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن 3 مارچ کی رات ہوا، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی، گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔گرفتار ملزموں پر دہشت گردی کی مدد، دہشت گردی کے پرچار، اس کی مالی معاونت اور دہشت گردی کے لئے بھرتی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، پولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال اس نیٹ ورک کا کسی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar