بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ذاتی معالج

Share

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانئ پیاڈیالہ جیل میں 4 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بانئ پی ٹی آئی کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔ بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا تھا کہ آج بانئ پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar