پنجاب کابینہ میں اضافے کا فیصلہ، مذید 6 وزراء جلد حلف اٹھائیں گے

Share

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع پر غور شروع کر دیا ہے۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سمیت 4 سے 5 ارکان کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب سے بھی 2 افراد کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منشاء اللہ بٹ، سلطان حیدر علی خان کے نام بھی زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت پنجاب کابینہ میں ایک سینیر وزیر، 17 وزرا، ایک مشیر اور 2 معاون خصوصی کے ساتھ ارکان کی تعداد 21 ہے۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …