جیل گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی ہلاک

Share

روس کے روستوف ریجن میں حراستی مرکز میں گارڈز کو یرغمال بنانے والوں کو ہلاک کردیا گیا۔روسی حکام کے مطابق گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی روسی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے، سیکیورٹی گارڈز کو باحفاظت آزاد کرالیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر گارڈ روم میں داخل ہوئے تھے، گارڈز کو یرغمال بنانے والےقیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش کے حامی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں نےکار اور فرار ہونے کیلئے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا تھا

Check Also

حزب اللّٰہ کا وفاداری کے عزم کیلئے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط، مجتبیٰ خامنہ ای کا جواب موصول

Share لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط میں ایران سے …