
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا اور انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق امور کا جائزہ کیا گیا۔اجلاس میں مریم نواز نے لاہور کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا 5 سالہ پلان طلب کرتے ہوئے شہر میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لیے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کرایے اشیائے خورد و نوش سمیت تمام دیگر اشیا کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں، ٹرانسپورٹ کرایے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔