
پنجاب حکومت نے بچوں سے زیادتی اور ملازمین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے بھر میں امن وامان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں زیادتی کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ، اجتماعی زیادتی، بچوں سے زیادتی اور ملازمین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیس کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔اجلاس میں پولیس کو ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرائم کو ختم کرنے کیلئے پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے