عمران خان کی تصویر وائرل ہونے سپریم کورٹ نے تحقیقات شروع کردیں

Share

سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔ذرائع نے بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar