روس ،چین سے نپٹنے کے لیے امریکا چاند پر فوجی اڈا قائم کریگا

Share

امریکی ری پبلکن رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کرے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق کین کالورٹ نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ چین چاند کی سطح پر اپنی فوج تعینات کرے گا جبکہ روس زمین کے مدار میں کئی ٹن وزنی بم رکھ دے گا۔انہوں نے کہا خلا میں امریکی فوج بھی فعال کی جائے گی، اس ضمن میں بحث و مباحثہ جاری ہے اور کسی موقع پر خلائی فورسز کو چاند پر تعینات کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس دہائی کے اختتام تک امریکا چاند پر فوجی اڈا قائم کرلے گا۔رپورٹ کے مطابق 2021ء میں روس اور چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرنیشنل لورن ریسرچ اسٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں