امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا

Share

امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا۔سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کا اس حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی آزادیٔ اظہارِ رائے کے خلاف ہو گی۔دوسری جانب امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل بھی منظور کر لیا، امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے۔یہ بل دستخط کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیج دیے گئے ہیں

Check Also

ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگا کر زمین پر واپس آگیا

Share امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگانے …