افواج پاکستان کی پاکستانی قوم کو عید کی مبارکباد

Share

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کیلئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے، اللہ تعالیٰ وطن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، امن اور خوشحالی لائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے پیغام میں افواج پاکستان کے سربراہان نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر آئیے اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں، یہ ہیرو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم ان بہادروں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔عیدالفطر کے حوالے سے اپنے پیغام میں افواج پاکستان نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …