لاہور : پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے

Share

لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے آج بھی 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں واپڈا کا ملازم رضوان اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھرگئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔دوسری جانب ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں نوجوان عدنان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھرگئی۔دونوں افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar