وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سسے ملاقات

Share

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شانگلہ حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم بھی کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے، ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کےعزم کو شکست نہیں دے سکتے، پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے، خیبر پختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔دوران ملاقات علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرِفہرست ہے، جس کیلئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …