خیرپور : 3 لاپتا بچوں کی لاشیں گھر میں صندوق سے مل گئیں

Share

خیر پور میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے تین بچوں کی لاشیں گھر کے اندر ایک صندوق سے مل گئیں۔ معصوم بچوں کی لاشیں دیکھ کر ہر آنکھ پُرنم ہوگئی۔خیرپور کے محلہ سمنگ وڈا میں دو بہن بھائی اور ان کا کزن کھیل کے دوران صندوق میں بند ہوگئے تھے۔ پانچ سالہ مہناز، چار سالہ مدد علی اور ان کا کزن عارف دم گھنٹے سے چل بسے۔ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے گی۔ بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر بہت کچھ واضح ہوگا۔ رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائے گی۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …