چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا 2 رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔آئی سی سی کے وفد میں سینئر منیجر ایونٹ آپریشن سارا ایڈگر اورمنیجر ایونٹ آپریشن عون زیدی شامل ہیں، آئی سی سی وفد آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہولتوں کا جائزہ لے گا، وفد کل قذافی اسٹیڈیم لاہور اور بدھ کو اسلام آباد جائے گا جب کہ آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلی کل لاہور میں وفد کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

Check Also

آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی

Share کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 15 …