کِیا نے اسپورٹیج ویرینٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کر دی

Share

کِیا گاڑیاں بنانے والی لکی موٹر کمپنی نے کِیا اسپورٹیج ویرینٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کردی۔گزشتہ روز سے نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق ہو چکا ہے، کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپورٹیج الفا کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمتوں میں تین لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔اسپورٹیج الفا کی نئی قیمت اب 73 لاکھ روپے، ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار روپے، اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار روپے اور لمیٹڈ ایڈیشن کی نئی قیمت 90 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …