الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہو گا، 2 مارچ کو کاغذات نامزدگی 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا۔شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …