قومی اسمبلی کا اجلاس کون بلائے گا؟

Share

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کی سفارش وزیرِ پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق انتخابات کے بعد نگراں وزیرِ پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سفارش نگراں وزیراعظم کو کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ سفارش سمری کی شکل میں نگراں وزیراعظم کو جائے گی جس کے بعد نگراں وزیراعظم سمری کی منظوری دے کر صدر کو مقررہ تاریخ پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس کریں گے۔ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیں گے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت ہوگا

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Share عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی …