چند لوگ 9 مئی واقعے کو دوبارہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب

Share

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند لوگ 9 مئی واقعے کو دوبارہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ادویات کی اسٹوریج کے لیے گودام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اگر کسی نے 9 مئی کی طرح کا واقعہ دہرانے کی کوشش کی تو سخت ردعمل ہو گا، ہم نہیں چاہتے کہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ ہوں۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، موبائل فون سروس کا بند کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا۔محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کیا، انتخابی نتائج پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کرے

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …