فارم 45 سے متعلق پریزائیڈنگ افسر کو الیکشن کمیشن کی تحریری ہدایت

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فارم 45 کی تیاری کےلیے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات جاری کردیں۔ای سی پی ہدیات نامے کے مطابق پریزائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تا کہ کوئی غلطی نہ رہےالیکشن کمیشن کی ہدایت میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں، پولنگ اسٹیشنز پر موجود پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر مختص جگہ پر دستخط لیں۔ای سی پی کے مطابق پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریر کریں، دستخط کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔الیکشن کمیشن کی ہدایات میں کہا گیا کہ چسپاں کیے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کا ذمے دار پریزائیڈنگ افسران ہوں گے۔ای سی پی کے مطابق فارم 45 کی تصاویر ریٹرننگ افسر کو ارسال کریں انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حثیت میں آر او آفس جمع کرائیں

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …