کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

Share

بیرونِ ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ترجمان کا بتانا ہے کہ 28 سال کا فیصل آباد کا رہائشی اور مالاکنڈ کا رہائشی 25 سالہ شخص دونوں جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ترجمان کے مطابق اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ پانچ مقامی ہیں

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …