ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا آج اہم اجلاس ، آرمی چیف بھی شرکت کریں گے

Share

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نگراں صوبائی وزراء اعلیٰ کی جانب سے منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کی صدارت میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔ جبکہ وزارت توانائی اور وزارت آئی ٹی سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں پر بریف کریں گے۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …