
سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 10،10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکرلی، اور ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعظم کے باہر آنے سے کیا نقصان ہوگا۔سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی ،شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف پیش کیا کہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر نوٹس نہیں ہوا۔ جس پر قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ ابھی نوٹس کر دیتے ہیں آپ کو کیا جلدی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی 10،10 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کی۔