ملزمان نے فائرنگ کر کے دن دیہاڑے تاجر کو قتل کر دیا

Share

نامعلوم ملزمان نے دن کی روشنی میں تاجر کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ پپلاں کے علاقے حافظ والا بازار میں پیش آیا، حافظ والا کا رہائشی تاجر غلام محی الدین اپنی کپڑے کی دکان پر بیٹھا تھا جب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) پپلاں منتقل کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar