آرمی چیف سے شہید سپاہی کی بیٹی کی وڈیرے کے خلاف شکایت

Share

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایک شہید سپاہی کی پر اعتماد بیٹی کی شکایت کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں موجود شہید سپاہی کی بیٹی نے

آرمی چیف سے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ ہمیشہ سیلاب کے پانی کا رخ ان کے گھر کی طرف کر دیتا ہے۔ آرمی چیف نے بچی سے کہا پریشان نہ ہوں، آئندہ وہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا، آرمی چیف نے اسٹاف کو بھی ہدایت دی کہ وڈیرے کو میسیج کردیں، آئندہ ایسا نہ کرے ورنہ ” تمہارا پانی کہیں اور پہنچ جائے گا”۔ یوم تکریم شہداء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …